چترال اور شانگلہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

چترال اور شانگلہ کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے

زلزلے کا مرکز 200 کلومیٹر گہرائی میں افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ فوٹو فائل

خیبر پختونخوا میں چترال اور شانگلہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


جیولوجیکل سروے کے مطابق چترال اور شانگلہ کے گردو نواح میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کا مرکز 200 کلومیٹر گہرائی میں افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کا دورانیہ 6 سے 8 سیکنڈ تھا، جس کے خوف کے باعث لوگ گھروں سے نکل آئے تاہم اس دوران کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث 400 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں مکانات تباہ ہونے سے لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
Load Next Story