نیوزی لینڈ کیخلاف بنگلہ دیش کا کلین سوئپ
بے قابو ٹائیگرز نے تیسرے ون ڈے میں کیویز کو مات دے دی، شمس کی سنچری رہ گئی
تیسرا ون ڈے : بنگلہ دیشی بیٹسمین شمس الرحمان اسکوپ شاٹ کھیلنے کیلیے تیار ، عقب میں کیوی وکٹ کیپرلیوک رانچی بھی مستعد، ٹائیگرز نے یہ مقابلہ 4وکٹ سے جیتا۔ فوٹو: اے ایف پی
بے قابو بنگال ٹائیگرز نے کیویز کو کچل کر رکھ دیا، تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ کی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ پر کلین سوئپ بھی مکمل کرلیا۔
308 رنز کا ہدف 4 بالز قبل ہی 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا، شمس الرحمان نے 96 اور نعم اسلام نے 63 رنز اسکور کیے، اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے 307 رنز 5 وکٹوں پر اسکور کیے، روس ٹیلر کی سنچری اور کولن منرو کے 85 رنز بھی کسی کام نہ آئے، محمود اللہ نے دو وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو تیسرے اور آخری ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سوئپ کرلیا ہے۔ 2010 میں اسی حریف کو بنگال ٹائیگرز نے اپنے ہوم گرائونڈز پر 4-0 سے پچھاڑا تھا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے کسی بھی ون ڈے میچ میں 300 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل کیا ہے۔
ایک روزہ کرکٹ کے نئے قوانین اور فتح اللہ اسٹیڈیم کی مختصر اور سیدھی بائونڈریز کا میزبان سائیڈ نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بنگلہ دیش کو شمس الرحمان اور ضیاالرحمان نے 61 رنز کا آغاز فراہم کیا، ضیا 22 رنز پر میک کلینگن کی گیند پر ملن کے ہاتھوں کیچ ہوئے، مومن الحق (32) کو ڈیوچ نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا، کپتان مشفیق الرحیم دو رنز پر میک کولم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، شمس الرحمان نے دوسرے اینڈ سے بیٹنگ کے جوہر دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا مگر بدقسمتی سے جب وہ سنچری سے صرف چار رنز کی دوری پر تھے، کورے اینڈرسن کی گیند ان کے بیٹ کو چھوتے ہوئے وکٹ کیپر رانچی کے ہاتھوں میں سما گئی۔
انھوں نے 107 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکے اور 7 چوکے بھی لگائے۔ محمود اللہ 16 رنز پر میک کلینگن کی گیند پر رونچی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، ناصرحسین اور سوہاگ غازی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی، ناصر44 اور سوہاگ غازی 11 رنز پر ناٹ آئو رہے۔ میک کلین گن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ پر 307 رنز بنائے، اوپنر ڈیوچ 46 رنز بناکر محمود اللہ کا پہلا شکار ثابت ہوئے، کیچ عبدالرزا ق نے تھاما، دوسرے اوپنر ٹام لیتھام نے 43رنز بنائے، انھیں روبیل حسین کی گیند پر کپتان مشفیق الرحیم نے کیچ کیا۔ روس ٹیلر 107 رنز پر ناٹ آوٹ رہے، کولن منر و نے 85 رنز اسکور کیے، انھیں محمود اللہ نے مشفیق الرحیم کی مدد سے قابو کیا۔