بنگلہ دیش کی فتح پر کپتان مشفیق کے والد نے ناصر کو گود میں اٹھالیا

مشفیق کے والد اس موقع پر شدت جذبات میں آکر گراؤنڈ میں عام شائقین کی طرح دوڑے چلے آئے


Sports Desk November 04, 2013
بنگلہ دیش کی فتح پر کپتان مشفیق کے والد نے انہیں گود میں اٹھایا ہوا ہے ۔ فوٹو: اے ایف پی

HYDERABAD: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کے والد محبوب حامد بھی خوشی سے بے قابو ہوگئے۔

وہ اس موقع پر شدت جذبات میں آکر گرائونڈ میں عام شائقین کی طرح دوڑے چلے آئے اور انھوں نے بنگلہ دیش کے ناقابل شکست بیٹسمین ناصر حسین کو گود میں اٹھالیا، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا ،حیرت انگیز طور پر خود مشفیق صرف 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں