ناراض مداحوں نے سویڈش فٹبال کھلاڑی کے مجسمے کی ناک کاٹ دی
سویڈش کھلاڑی نے اپنے آبائی فٹبال کلب کی حریف ٹیم کو بہترین ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا اور اس کے شیئر خریدے
غصے میں بھرے مداحوں نے فٹبالر کے مجسمے پر رنگ بھی پھینکا اور توڑ پھوڑ کی، فوٹو : فائل
سویڈن کے شہرہ آفاق فٹبالر زلاتان ابراھیموویچ کے مجسمے کو ایک بار پھر توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا گیا ہے اس بار ناراض مداحوں نے فٹبالر کے مسجمے کی ناک ہی کاٹ دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن فٹبال ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی زلاتان کو مداحوں کے شدید غم و غصے کا سامنا ہے اور مداح غصے کا اپنے کا اظہار کھلاڑی کے مجسمے کے ساتھ توڑ پھوڑ کرکے کر رہے ہیں۔
سویڈن کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز رکھنے والے کھلاڑی زلاتان کی خدمات اور صلاحیتوں کے اعتراف میں اُن کے آبائی علاقے میں ان کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ ناراض مداحوں نے پہلے مجسمے کی ٹانگ توڑنے کی کوشش کی۔
پہلی ناکام کوشش سے دل نہ بھرا تو مداحوں نے اس بار کھلاڑی کے مجسمے کی ناک ہی کاٹ دی اور مجسمے پر اسپرے کرکے رنگ ہی تبدیل کردیا۔ یہ سارے مداح زلاتان کے پہلے کلب ماملو کے مداح ہیں۔
ابراہیموچ نے حال ہی میں اپنے آبائی کلب موملو کی حریف ٹیم 'ہیماربی' کے شیئرز خریدے ہیں اور اس ٹیم کواسکلینڈ ینیویا کی بہترین ٹیم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی بھی پیش کی تھی اور مداح اس اقدام کو زلاتان کے اپنے سب سے پہلے فٹبال کلب سے بے وفائی سمجھ رہے ہیں۔