بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 اور اس کی گہرائی 45 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، زلزلہ پیما مرکز

زلزلے کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 73 کلومیٹر کی دوری پر تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، اور اس کا مرکز ژوب کے شمال مشرق میں 73 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔
Load Next Story