شاہد خاقان کی طبیعت خراب جیل سے اسپتال منتقل
شاہد خاقان عباسی کے پتے کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا، ذرائع
شاہد خاقان عباسی کے پتے کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا، ذرائع: فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل این جی کیس میں زیر حراست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی اور ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ، جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم تاحال اسپتال میں داخلے کے لیے دیر سے پہنچے، ان کے پہنچنے سے پہلے ہی ان کے علاج کے لیے اسپتال میں کمرہ مختص کر دیا گیا، جب کہ کسی بھی وقت سابق وزیر اعظم کے پتے کا دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں رواں سال 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا اور وہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔