عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
فی تولہ سونے کی قیمت 86900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 74503روپےہوگئی
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت1490 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔ فوٹو:فائل
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹو ں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری منگل کے روز عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1490 ڈالر ہوگئی، جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھری اور فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور429 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار 900 روپے اور دس گرام قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار503 روپے ہوگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے970 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیکی کے832روپے پرمستحکم رہی ہے۔