کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

آتشیں اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہوگی ، نوٹی فکیشن جاری

پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے روز رات 12 بجے تک ہوگا، نوٹی فکیشن جاری (فوٹو: فائل)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں قائد اعظم کی یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جو نیو ایئر تک جاری رہے گی یعنی 25 تا 31 دسمبر تک نافذ ہوگی۔


اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ میں کرسمس ڈے پر ہوائی فائرنگ اور آتشی اسلحہ رکھنے پر بھی پابندی ہوگی۔
Load Next Story