بچوں کے خلاف جنسی ہراسگی ناقابل معافی جرم ہے وزیر داخلہ بلوچستان

نئی قانون سازی اور پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، ضیا اللہ لانگو

سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کا منفی استعمال روک کر واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے، صوبائی وزیر داخلہ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا ء اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی ہراسگی ناقابل معافی جرم ہے۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر ضیا ء اللہ لانگو نے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی ہراسگی ناقابل معافی جرم ہے تاہم اس ضمن میں سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کا منفی استعمال روک کر واقعات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔


صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، ان کے تحفظ اور حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صوبائی حکومت بچوں کے تحفظ کے لئے ہر حد تک جائے گی اور اس حوالے سے نہ صرف نئی قانون سازی اور پہلے سے موجود قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے بلکہ جنسی درندگی کے مرتکب عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

 
Load Next Story