حکیم اللہ کی ہلاکتپاکستان نے احتجاج نہیں کیاامریکا

محسودنے 7امریکی شہریوں کوقتل کیا ، ٹائم اسکوائر منصوبے سمیت کئی واقعات میں ملوث تھا

ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے کوئی احتجاج یا رابطہ نہیں کیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ۔فوٹو: فائل

امریکا نے کہا ہے کہ حالیہ ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے کوئی احتجاج یا رابطہ نہیں کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جے کارنی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کا امیر حکیم اللہ محسود امریکی سلامتی کیلیے خطرہ تھا۔ ٹائم اسکوائر منصوبے سمیت کئی اہم واقعات میں حکیم اللہ محسود کا ہاتھ تھا۔




2009میں حکیم اللہ محسود نے 7 امریکی شہریوں کو قتل کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات پر مذاکرات جاری ہیں۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ ڈرون حملے کے بعد پاکستان نے کوئی احتجاج یا رابطہ نہیں کیا۔ تناؤ کے با وجود پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کیلیے پر امید ہیں۔
Load Next Story