رینجرزکی بہادری سے کراچی میں لاقانونیت ختم ہوگی جنرل کیانی
شہر میں امن بحال ہورہا ہے، رینجرز ہیڈکوارٹر سندھ کے دورے میں گفتگو، آپریشن کو بھی سراہا
رینجرز ہیڈکوارٹر میں آرمی چیف کو انتظامی امور، کراچی میں جاری آپریشن اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی فوٹو: فائل
آرمی چیف جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے منگل کو کراچی میں رینجرز ہیڈ کواٹر سندھ کا دورہ کیا،اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اعجاز چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
رینجرز ہیڈ کواٹرز کے دورے کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے آرمی چیف سے افسران کا تعارف کرایا جب کہ آرمی چیف کو پاکستان رینجرز سندھ کے انتظامی امور اور کارروائیوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو ڈی جی رینجرز نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری آپریشن اور اب تک کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے رینجرز سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان رینجرز کی کوششوں سے شہر میں امن بحال ہورہا ہے ، رینجرز کے جوانوں کی بہادری سے لاقانونیت کا خاتمہ ہوگا اور شہر میں امن قائم ہوگا۔آرمی چیف نے اس موقع پر شہر میں آپریشن میں کراچی پولیس اور پاکستان رینجرزکی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کو سراہا ۔