مصالحتی کوششیں ناکام سینیٹ سے اپوزیشن کا بائیکاٹ جاری

مختاردھامراکی نشاندہی پرکورم پورانکلا،اپوزیشن کے بغیرکارروائی چلائی گئی

حکومت نیٹو سپلائی بند کرے،ارکان ،بچوں کی مشقت کے خاتمے کیلیے قراردادمتفقہ منظور۔ ۔فوٹو: فائل

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے اپنااحتجاج جاری رکھا اور2روزکے وقفے کے بعدپیرکوہونیوالے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی ۔

جبکہ حکومتی کمیٹی تاحال حزب اختلاف کومنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ ایوان بالاکا اجلاس چیئرمین نیئرحسین بخاری کی عدم موجودگی میں پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرزکے رکن رفیق جوانہ کی صدارت میں ایک گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہواتوپیپلزپارٹی کے سینیٹرمختیارعاجزدھامرانے ایوان میں آکرکورم کی نشاندہی کی اورباہرچلے گئے ،جب گنتی کرائی گئی تواجلاس میں27 ارکان موجودتھے اوراپوزیشن کے بغیرہی کارروائی چلائی گئی ۔صدرنشین رفیق جوانہ نے کہاکہ حکومتی کمیٹی اپوزیشن کومنانے کی کوششیں جاری رکھے تاکہ وہ ایوان میں آئے ۔




کیونکہ اس وقت عوام ہمارارویہ دیکھ رہے ہیں۔ سیدظفرعلی شاہ نے ازراہ تفنن کہاکہ کمیٹی کے متحرک رکن توآپ خودہیں جواس وقت صدرنشین ہیں۔ اس کے بعدکمیٹی کے ارکان سیدظفرعلی شاہ ،نسرین جلیل اورطاہرمشہدی کے ہمراہ اپوزیشن کومنانے کے لیے ایوان سے باہرگئے لیکن اپوزیشن ارکان اجلاس میں شرکت پرراضی نہ ہوئے۔

قائدایوان راجا ظفرالحق نے کہاکہ اگرچہ ایوان میں کورم سے زیادہ ارکان موجودہیں تاہم اس کے باوجودمیں اپوزیشن سے بائیکاٹ ختم کرنے کی درخواست کرتاہوں۔ اس کے بعدایم کیوایم کے سینیٹرطاہرمشہدی نے ملک میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے قراردادپیش کی جس کی ایوان نے متفقہ طورپرمنظوری دیدی۔دریں اثنا ارکان نے طالبان سے مذاکرات کے آغاز سے قبل حکیم اللہ محسودکی ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کے امریکی اقدام پرشدیدتنقیدکی۔آن لائن کے مطابق اجلاس کے بعدسینیٹ میں قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن نے میڈیاسے گفتگومیں بتایاکہ اپوزیشن اپنابائیکاٹ جاری رکھے گی۔
Load Next Story