بلوچستاننیٹوکے 2 آئل ٹینکرزنذرآتش3 ملزمان ہلاک

مسلح افراد نے ٹینکروں پرفائرنگ کے بعد انھیں آگ لگا دی، ایک ڈرائیور زخمی،ایک گرفتار


انتظامیہ نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کردی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے لیے تیل لے جانے والے 2آئل ٹینکر پرفائرنگ کرکے انھیں نذر آتش کردیا ۔

جبکہ ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح افغانستان جانے والے دو ٹینکروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے بعد انھیں آگ لگادی ، دونوں ٹینکر جل گئے ،واقعے کے بعد ایف سی کارروائی کرتے ہوئے ٹینکروں پرحملے میں ملوث 3 ملزمان کو ہلاک کردیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے ملزمان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالات میں گرفتارکرلیا گیا۔ادھرپشین کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کرکراچی سے فرارہونے والے 2 ٹارگٹ کلرزکلرزسفی بنگش اور محمد ایوب سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔



مند میں لیویز کے عملے کو پاک ایران بارڈر کے قریب پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، ضلع خضدار کے علاقے نال سے نامعلوم مسلح افراد 4 افراد عبیداللہ بارانزئی، میر میروانی ،منظور میروانی اور عبدالغفورکو گن پوائنٹ پراغوا کرکے لے گئے، انتظامیہ نے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کردی ہے۔چمن سے نمائندے کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں پر نیٹو کے جنگی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث چمن میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

مقبول خبریں