پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس جمعرات کو طلب

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں  نئے سیزن کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی


محمد یوسف انجم January 11, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس  جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں ٹیموں کے انتخاب  سمیت اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں  نئے سیزن کی حتمی تاریخ طے کی جائے گی۔

 پی ایس ایل حکام  اب اعلان کریں گے کہ 26  مارچ کے بجائے  23 مارچ سے لیگ کا آغاز کرنے کے حق میں ہیں ۔ کھلاڑیوں کے انتخاب کے طریقہ  کار اور ان کے پیسوں میں اضافہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

 نئے فنانشل ماڈل سمیت دوسرے اہم معاملات پر بھی مشاورت کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل شیڈول پر بھی بات ہوگی۔

مقبول خبریں