عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
فی تولہ سونا 88050 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر75488روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1510 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ فوٹو:فائل
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 128 روپے کا اضافہ ہوا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1510 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپےاور 128 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 88 ہزار 50 روپے دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 75 ہزار 488 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1070 روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے917 روپے35 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔