کراچی میں 88 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک پر گہرا شگاف پڑگیا

گڑھے کے باعث سڑک کے نیچے سے گزرنے والی 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا

3.2 کلومیٹر کی یہ دو رویہ سندھ حکومت نے 88 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی تھی (فوٹو: فائل)

یونیورسٹی روڈ پر 88 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 3 کلومیٹر کی سڑک پر گہرا شگاف پڑگیا جس کے باعث سڑک کے نیچے سے گزرنے والی گیس کی لائن پھٹنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر سوک سینٹر سے نیپا جانے والی سڑک پر کئی فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، اطلاعات کے مطابق پانی کی لائن زمین میں دھنس گئی جس کے باعث یہ گہرا شگاف پڑا ہے۔


گڑھے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے، ہیوی گاڑیاں گزرنے سے شگاف وسیع ہونے کا خدشہ ہے جب کہ اس شگاف کے نیچے سے سوئی گیس کی 30 انچ قطر کی لائن بھی گزر رہی ہے، شگاف بڑھنے کی صورت میں گیس کی لائن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر کے ڈی اے اور سوئی گیس کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ 3.2 کلومیٹر کی یہ دو رویہ سڑک 88 کروڑ 42 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی اور اس کا افتتاح جون 2017 میں وزیر اعلی سندھ نے کیا تھا۔
Load Next Story