سرگودھا میں انسانیت کی تذلیل 70 سالہ بزرگ پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
قصبہ چراگاہ میں بزرگ شہری نواز کو مخالفین نے زمین پر لٹا کر چھڑیوں اور ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنایا
بزرگ پر تشدد کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، ہیڈ محرر تھانہ بھیرہ۔ فوٹو:ایکسپریس/اسنیپ شارٹ
HYDERABAD:
مسلح افراد 70 سالہ بزرگ کو سرعام تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھیرہ کے علاقے قصبہ چراگاہ میں انسانیت کی تذلیل کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نوازنامی 70 سالہ بزرگ شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جدید اسلحہ سے لیس ملزمان بزرگ کو زمین پر لٹا کر چھڑیوں، ہنٹر اور مکوں لاتوں سے تشدد کرتے رہے، لیکن ملزمان کے پاس جدید اسلحہ کے خوف سے کوئی شخص بزرگ کو بچانے نہ آیا۔
ہیڈ محرر تھانہ بھیرہ کا کہنا ہے کہ بزرگ پر تشدد کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، جیسے ہی درخواست موصول ہوئی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔