کراچی میں گزشتہ روز ماں باپ کو قتل کرنے والا سفاک بیٹا گرفتار

پہلے والد کے سر پر قینچی پر انہیں قتل کیا پھر والدہ کے سر پر بھی قینچی مارکر انہیں قتل کیا، ملزم عدنان کا پولیس کوبیان

والدین کا قتل خود نہیں کیا بلکہ جنات نے مجھ سے قتل کرایا ہے، ملزم عدنان کا پولیس کو بیان ۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

پولیس نے گزشتہ روز ماں باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔


2 روز قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن شاہ فیصل محلے میں والدین کو قتل کرکے لاشیں ٹنکی میں پھیکنے والے سفاک بیٹے عدنان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم عدنان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ پہلے اس نے اپنے والد کو سر پر لوہے کی قینچی مار کر قتل کیا، جس کے بعد اس نے والدہ کو بھی قینچی کے وار سے قتل کردیا، ملزم کا کہنا ہے کہ والدین کا قتل اس نے خود نہیں کیا بلکہ جنات نے اس سے یہ قتل کرایا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجوہات جاننے کے لئے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story