ایرا کو10ارب نہ ملنے سے تعمیرنوکے منصوبے تاخیرکاشکار
وزیراعظم نے وزیرخزانہ اورسیکریٹری خزانہ کوایراکے فنڈزفوری جاری کرنیکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے وزیرخزانہ اورسیکریٹری خزانہ کوایراکے فنڈزفوری جاری کرنیکی ہدایت کردی. فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
حکومت کی جانب سے ایراکیلیے مختص 10 ارب روپے کی رقم کی عدم فراہمی سے ٹھیکے داروں کوبھی تین ارب روپے کی ادائیگی تعطل کاشکارہوگئی ہے۔
جبکہ بیشترتعمیراتی منصوبے بھی تاخیر کاشکارہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امسال ایرا کو زلزلے سے متاثرہ علاقوںمیںجاری تعمیر نواوربحالی کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلیے10ارب روپے مختص کیے گئے جن کی تاحال ادائیگی کا عمل شروع نہیں ہو سکا، یہ رقم صحت عامہ، تعلیم، مواصلات، فراہمی و نکاسی آب جیسے دیگر منصوبہ جات پرخرچ کی جانی ہے،ایرا نے اب تک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 8000 سے زائد منصوبوں پر اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔
جبکہ باقی ماندہ 5000سے زائدمنصوبوں پرکام جاری ہے لیکن ٹھیکیداروں کو3ارب روپے سے زائد عدم ادائیگیوں کی وجہ سے تعمیر نو اور بحالی کاکام بھی سست روی کاشکارہوچکا ہے، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کی ملاقات کے بعد وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور سیکریٹری خزانہ کو ایرا کے فنڈز فوری طور پر جاری کرنیکی ہدایت کردی ہے۔