ہوسکتا ہے حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے منظور وسان

بعض قوتیں حکومت کے خلاف پھرسازشیں کررہی ہیں‘2013الیکشن کا سال ہے۔


INP September 03, 2012
بعض قوتیں حکومت کے خلاف پھرسازشیں کررہی ہیں‘2013الیکشن کا سال ہے . فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پیپلزپارٹی کے رہنما اورصوبائی وزیرمنظور وسان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے کیونکہ ایک بار پھر بعض قوتیں حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہیں۔

نیب کو بینظیر بھٹو کے خلاف کیس کھولنے کی تو اجازت ہے ارسلان افتخار کے خلاف نہیں'کوئی قانون سے بالاترنہیں' ہم چاہتے ہیں انصاف سب کے ساتھ ایک جیسا ہونا چاہیے۔ وہ یہاں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خیرپورکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اس وقت جو ملکی حالات ہیں اس میں وکلا کو اہم کردار ادا کرنا پڑے گا،پہلی مرتبہ حکومت اپنی مدت پوری کررہی ہے لیکن کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ حکومت مدت پوری کرے،2013الیکشن کا سال ہے اورآئندہ انتخابات میں بہت سی تبدیلیاں آئیں گی ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں تاکہ کسی کو الزام تراشی کاموقع نہ مل سکے۔

مقبول خبریں