طالبان کے دو حملوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 15 اہلکار ہلاک
طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں 3 دن کے دوران ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 29 ہوگئی
سال نو کے آغاز پر طالبان جنگجوؤں نے افغان فوجی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے کیے، فوٹو : فائل
افغانستان کے دو مختلف واقعات میں طالبان جنگجوؤں نے چیک پوسٹوں پر حملہ کر کے 7 فوجی اور 8 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے بلخ میں ہائی وے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے تاہم 6 اہلکار اپنی جانیں بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار نے طالبان جنگجوؤں کی مدد کی تھی۔
اسی طرح صوبے تخار میں بھی طالبان جنگجوؤں نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، حملے میں افغان فوج کے 7 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ سرکاری حکام کا دعویٰ ہے کہ جوابی کارروائی میں 11 جنگجو بھی مارے گئے تاہم طالبان نے اپنے ساتھیوں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں: افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 14 اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کی بحالی کے باوجود افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں کمی نہیں آئی ہے جب کہ اسی دوران امریکی بیس پر حملے میں ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا۔