کراچی کےعلاقے قیوم آباد میں چینی باشندے کا ٹریفک اہلکار پرتشدد پولیس نے گرفتار کرلیا
پولیس نے چینی باشندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا
پولیس نے چینی باشندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا - فوٹو: ایکسپریس
قیوم آباد چورنگی کے قریب نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے سے انکار پر گاڑی میں سوار چینی باشندے نے ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب نوپارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر چینی باشندے نے ٹریفک اہلکارعامر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار کے چہرے اور ہونٹوں پر زخم آئے، وہاں موجود شہریوں نے بیچ بچاؤ کردیا تاہم زخمی ٹریفک پولیس اہلکارنے مدد گار15 کو اطلاع کردی، پولیس نے فوری طور پر موقع پرپہنچ کر چینی باشندے کو گرفتار کرکے تھانے اور زخمی ٹریفک اہلکارکو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
بعدازاں پولیس نے زخمی ٹریفک اہلکار کی مدعیت میں گرفتارچینی باشندے سونگ پوپینگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن ٹیم کے سپرد کردی۔