بغداد میں امریکی ہیلی کاپٹرز کی مظاہرین پر آگ برسانے کی ویڈیو وائرل
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر نے آگ کے گولے فائر کیے
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹرز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شعلے پھینکے، فوٹو : فائل
KARACHI:
عراق میں امریکی ایمبیسی پر حملہ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فوج کے 2 ہیلی کاپٹرز نے آگ کے گولے پھینکے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ایمبیسی پر مظاہرین کی بڑی تعداد عراق میں امریکی مداخلت کیخلاف احتجاج کر رہی تھی جنہیں منتشر کرنے کے لیے امریکی فوج نے طاقت کا استعمال کیا جس پر مشتعل مظاہرین نے امریکی ایمبیسی پر حملہ کر دیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین کا امریکی سفارتخانے پر دھاوا
مشتعل مظاہرین نے طاقت کے استعمال پر بغداد کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے کی جانب مارچ کیا اور امریکی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین سفارتخانے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے لگے اور عملے پر پانی کی بوتلیں پھینکیں ،امریکا مخالف شدید نعرے بازی کی اور سیکیورٹی کیمرے توڑ دیئے۔
بگڑتی صورت حال کو دیکھتے ہوئے عراق میں داعش سے برسرپیکار امریکی اتحادی فوج نے 2 اپاچی ہیلی کاپٹرز بھیجے جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فضا سے آگ کے گولے برسائے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قدم اپنے شہریوں، املاک اور دفاتر کی حفاظت کی خاطر اُٹھایا گیا ہے۔