کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ جب کہ گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے

منچلے خوبصورت ٹھنڈے موسم اور برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے: فوٹو: فائل

لاہور:
موسم سرما اورسال نو کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت منفی 2 تک گرگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ وادی نے سفید چادراوڑھ لی۔ منچلے خوبصورت ٹھنڈے موسم اوربرف سے لطف اندوزہونے کے لیے گھروں سے نکل آئے اوربرف باری سے خوب محظوظ ہوئے۔




بارش کے بعد کوئٹہ کے اکثرعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جب کہ گیس پریشرمیں کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Load Next Story