سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پربس ڈرائیورکو10 ہزارروپے جرمانہ

ڈرائیورکے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر10 ہزار کا جرمانہ کیا گیا

گزشتہ روزسے بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں، رہنما ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن: فوٹو: فائل

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پربس ڈرائیورکو10 ہزارروپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان سے لاہورجانے والی بس کا خانیوال کے قریب چالان کاٹ دیا گیا۔ ڈرائیورکے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر10 ہزارکا جرمانہ کیا گیا۔


اس حوالے سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے رہنما رانا اصغرکا کہنا ہے کہ گزشتہ روزسے بھاری جرمانے کئے جا رہے ہیں، نینشل ہائی ویزپرسہولیات دی نہیں گئیں اورجرمانے اتنے بڑھا دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لاری اڈوں سے ٹرانسپورٹ مکمل بند کرتے ہوئے جرمانوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کردی ہے جس پرحکومت نے ٹریفک جرمانوں میں بھاری اضافے پرعملدرآمد روک دیا ہے۔

 
Load Next Story