پاکستان میں سینئر اداکاروں کی قدر نہیں کی جاتی بدر خلیل
اداکار ویسے تو ریٹائرڈ نہیں ہوتا لیکن پاکستان میں کردیا جاتا ہے، اداکارہ
میں بھی اپنے آنے والے نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں، بدر خلیل۔ فوٹو: فائل
لیجنڈ اداکارہ بدر خلیل کا کہنا ہے کہ اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے۔
ثمینہ پیر زادہ کے شو میں بدر خلیل کا کہنا تھا کہ اداکار ویسے تو کبھی ریٹائر نہیں ہوتا لیکن پاکستان میں ہوجاتا ہے اور اس ملک میں لوگ ریٹائرڈ کر دیتے ہیں کیوں کہ یہاں سینئرز کی قدر نہیں ہے، عوام میں میری بہت عزت ہے، لوگ مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن اپنے شعبے کے لوگ اور چینلز قدر نہیں کرتے۔
بدر خلیل نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ نئے چہروں کو زیادہ عزت دیتے ہیں میں یہ نہیں کہہ رہی ہے کہ انہیں عزت نہ دیں بلکہ میں بھی نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ سینئر فنکاروں کو آپ پیچھے کردیں اور ایسے فنکار کو جس نے اپنی زندگی میں چھوٹا بڑا حتیٰ کہ 20 سال کی عمر میں 80 سالہ بوڑھی عورت کا کردار بھی ادا کیا ہو، ایسے فنکاروں کو کچھ تو عزت دیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=jUS6gqqcfMc
لیجنڈ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت پاکستان نے مجھے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ تو نہیں دیا لیکن لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ضرور دیا جو کہ میرے لیے بہت بڑا ایوارڈ ہے لیکن اس کے بعد مجھے عوام نے لیجنڈ کا ایوارڈ دیا گیا جس پر میں حیران ہوئی کیوں کہ ایک تقریب میں مجھے اسٹیج پر بلایا گیا اور میں سمجھی کہ مجھے لوگوں میں ایوارڈ تقسیم کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے تاہم وہاں میری بہت عزت افزائی کی گئی اور مجھے لیجنڈ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔