رئیر ایڈمرل خان ہشام بن صدیق کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

وائس ایڈمرل ہشام نے یکم جنوری 1978میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1980میں کمیشن حاصل کیا۔

وائس ایڈمرل ہشام نے یکم جنوری 1978میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1980میں کمیشن حاصل کیا۔ فوٹو : فائل

رئیر ایڈمرل خان ہشام بن صدیق کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔


وائس ایڈمرل ہشام نے یکم جنوری 1978میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی اور 1980میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ جوائنٹ سروسز آرگنائزیشنز میں ایک شاندار کیرئیر کے حامل ہیں جس کے دوران انھوں نے کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر تعیناتی کا وسیع تجربہ حاصل کیا۔

وہ پی این ایس شاہ جہاں، میری ٹائم آپریشنز ٹریننگ کمپلیکس (پی این ایس بہادر) ، پاکستان نیول اکیڈمی، پاکستان نیوی وار کالج اور اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی کالج (NDU) کے سربراہ رہے۔ علاوہ ازیں وہ ایڈیشنل چیف آف نیول اسٹاف (پلاننگ)، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن اور آپریشنز) رہ چکے ہیں۔
Load Next Story