نیٹوکے انخلا کیلیے گوادرپورٹ کاراستہ استعمال کرنے پرغور

نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلاکے بارے میں وفاقی حکومت نے کام شروع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس


Online November 07, 2013
نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلاکے بارے میں وفاقی حکومت نے کام شروع کردیا ہے، میڈیا رپورٹس فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ سال2014میں افغانستان سے نیٹواورایساف فورسزکے انخلاکیلیے گوادر پورٹ کا راستہ استعمال کرنے کی تجویزپرغور شروع کر دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلاکے بارے میں وفاقی حکومت نے کام شروع کردیا ہے،وزیراعظم سیکریٹریٹ میں قائم سیل کی سمری میں کہا گیاہے کہ نیٹو فورسز کے انخلاکیلیے استعمال سے گوادرروٹ کی تجارتی اہمیت اجاگر ہوگی بلوچستان میں روزگارکے مواقع بڑھنے سے شدت پسندی کم ہو گی۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کی سمری میں کہاگیا ہے کہ گوادر کے راستے نیٹو فورسز کے انخلا کی شرائط اور طریقہ کار کا تعین صرف پاکستان ہی کرے،انخلاکے دوران امریکیوں کی مددسے بی ایل اے سمیت شدت پسندگروپوں کی کارروائیاں کنٹرول کی جا سکتی ہیں،سمری میں گوادر کے راستے نیٹو اور ایساف فورسز کے انخلاکوملکی معیشت کیلیے سود مند قرار دیتے ہوئے تجویز کیا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدرامد کیلئے بلوچستان میں ریلوے اور روڈ انفرا اسٹرکچرکی فوری تعمیر بھی یقینی بنانا ہوگی۔

مقبول خبریں