عمران خان کی صحت بگڑ رہی ہے، والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں، قاسم خان

والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، قاسم خان


ویب ڈیسک February 05, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری بیان میں قاسم خان نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی والد سے ملنے پاکستان جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کہا کہ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

قاسم خان  نے کہا کہ عمران خان کو آزاد طبی سہولت تک رسائی نہیں دی جا رہی، حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اور حکومتیں اس معاملے پرآواز اٹھائیں۔

 

مقبول خبریں