حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائے گی وزیراعظم
یوتھ پروگرام میں بلوچستان،گلگت بلتستان،کشمیراورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی جائے،نوازشریف
اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہورہا ہے ۔ فوٹو : اے پی پی
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور بہت بڑی طاقت ہیں، موجودہ حکومت ان کی مدد اور روزگار کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے ہدایت کی کہ قرض حسنہ اسکیم میں خواتین کے لیے50 فیصد قرضے مختص کیے جائیں اورکم سے کم ممکنہ وقت میں قرضوںکے حصول کا طریقہ کارآسان بنایا جائے۔ حکومت نوجوانوں کوہنرکی تعلیم، تربیت، روزگار اور وظائف سمیت مختلف مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ تمام شعبہ جات میں مثبت کردار اداکرسکیں۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید، وزیر مملکت اطلاعاتی ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمان، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک اور سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 25 لاکھ نوجوانوں کوقرضے فراہم کیے جائیں گے اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ جنوری 2014 میں فراہم کیے جائیں گے۔ یوتھ پروگرام کے حوالے سے اب تک عوام سے تقریباً 5 لاکھ آرا،تجاویز ملی ہیں جن میں سے قابل عمل تجاویزکو پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام 6 اسکیموں پرمشتمل ہے جس میں قرض حسنہ، چھوٹے کاروبار کے قرضے، نوجوانوں کیلیے تربیتی اسکیم، نوجوانوں کو ہنرسکھانے کی اسکیم، لیپ ٹاپ کی فراہمی اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالبعلموں کے لیے فیس کی ادائیگی کی اسکیم شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان اسکیموں میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے اور 100 فیصد شفافیت اور میرٹ کویقینی بنایا جائے۔