ہم بے حس ہوچکے پارلیمنٹ سچ نہیں بولتی جمشید دستی
جب مرناہی ہے توپھرشیرکی طرح کیوں نہ مریں،شوکت یوسفزئی،کل تک میں گفتگو
جب مرناہی ہے توپھرشیرکی طرح کیوں نہ مریں،شوکت یوسفزئی،کل تک میں گفتگو. فوٹو: فائل
آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ہم گیڈر،کمزور اوربے حس ہوچکے ہیں،ہماری قراردادیں بھی دونمبرہیںجن پر عمل نہیں ہوتا۔
جب تک امریکا نہیں چاہتا، ڈرون حملے نہیں رکیںگے، ہماری پارلیمنٹ سچ نہیں بولتی۔ انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں کہا کہ اگرہم کمزورگیڈر نہ ہوتے تو آج ایک آمر کو رہا نہ کرتے، ایک ایسا آمر جس نے آئین توڑا اور ملک میں ڈرون حملوں کی اجازت دی،مشرف کی رہائی ایک معاہدے کے تحت ہوئی ہے جس میں سعودی عرب اورامریکا شامل ہیں۔ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے ہاتھ میں ہے ہمارے فیصلے باہر ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس صلاحیت ہے لیکن ہم ڈرون نہیں گراتے۔
نوازشریف نے ڈرون گرانے کی مشق دیکھی ہے تو اصلی ڈرون بھی گرا دیں۔ ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا مشرف کے خلاف سارے مقدمات عدالتوں میں تھے ہم نے تو ان کے مقدمات ختم نہیں کیے عدالتوں نے انھیں رہا کیا ہے اگرکسی کومشرف کے بارے فیصلوں پراعتراض ہے تو وہ عدالت میں جائے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹرعاجز دھامرا نے کہاجب حکومت کا رویہ برا ہوگا تواپوزیشن بھی سڑکوں پرہی آئے گی۔ہم طالبان سے مذاکرات کے حق میں ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی توہم ڈرون مارگراتے۔اتنے لوگ مرے ہیں لیکن وزیرداخلہ کبھی کسی کی تعزیت کے لیے نہیں گئے جب ہم نے مرنا ہی ہے تو پھر شیر کی طرح کیوں نہ مریں۔