بھارت میں لوگ خون بیچ کر پیاز اورپٹرول خریدنے لگے

سورت میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کی انتظامیہ نے لوگوں کو خون کی بوتل کے بدلے ایک کلو پیاز اور ایک لیٹر پٹرول دینے کا اعلان۔۔۔


این این آئی November 07, 2013
سورت میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کی انتظامیہ نے لوگوں کو خون کی بوتل کے بدلے ایک کلو پیاز اور ایک لیٹر پٹرول دینے کا اعلان کیا تو سیکڑوں افراد امڈ آئے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں لو گ خون دیکر مہنگے پیاز اور پٹرول خریدنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت میں الٹی گنگا بہنے لگی ہے جہاں لوگ خون کا عطیہ کرنے کے بدلے مہنگے پیاز اور پیڑول خریدنے پہنچ گئے، سورت میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کی انتظامیہ نے لوگوں کو خون کی بوتل کے بدلے ایک کلو پیاز اور ایک لیٹر پٹرول دینے کا اعلان کیا تو سیکڑوں افراد امڈ آئے، ابتدائی طورپر کیمپ میں سیکڑوں افراد کا خون لیکر انھیں پیاز اور پٹرول دیا گیا۔

مقبول خبریں