وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو، معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور دیگر شریک تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کے وفد میں وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ڈائریکٹر جنرل فریدون اکرم، سی ای او (SMEDA) نادیہ جہانگیر، سمیڈا سندھ کے سربراہ مکیش کمار، ذیشان اور دیگر شامل تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجلاس میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کے لئے بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو سندھ میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے سی ایم ہاؤس آمدپر شکریہ ادا کیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر کام کریں۔
ہارون اختر نے کہا کہ وزیراعظم ملک بھر میں چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ وفاق اور صوبے چھوٹی صنعت کے لئے مل کر کام کرینگے تو معیشت مستحکم ہوگی۔