شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد اداکارہ سائرہ منظرعام پر آگئیں
سائرہ نے اپنی اور شہروز سبزواری کی طلاق کی خبروں کے بعد سے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی
سائرہ نے اپنی اور شہروز سبزواری کی طلاق کی خبروں کے بعد سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی (فوٹو: فائل)
لاہور:
اداکار شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد اُن کی اہلیہ و اداکارہ سائرہ شہروز منظر عام پر آگئیں۔
چند روز قبل افواہیں زیر گردش تھیں کہ معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان طلاق ہوگئی جس کی وجہ ماڈل صدف کنول ہیں تاہم جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی اس خبر پر پہلے بہروز سبزواری کا رد عمل سامنے آیا جس کے بعد شہروز نے خود سامنے آکر خبروں کی تردید کی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6z3x6Uhwbr/"]
شہروز نے ویڈیو پیغام میں تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سائرہ اور میرے درمیان جو بھی مسائل ہیں وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے، سائرہ آج بھی میری اہلیہ ہے کیوں کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ہوئی۔
شہروز سبزواری کے اس بیان کے بعد سے گردش کرنے والی افواہوں نے دم توڑ دیا لیکن اس پورے عرصے کے درمیان سائرہ کی جانب سے بالکل خاموشی رہی اور نہ ہی کوئی تردید سامنے آئی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B6sZw9DDR2c/"]
سوشل میڈیا صارفین کو سائرہ کے رد عمل کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن اب یہ انتظار کسی بیان کی صورت میں تو سامنے نہیں آیا لیکن طویل عرصے بعد سائرہ کی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ مسکراہتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
یہ پڑھیں: شہروز سبزواری نے اہلیہ سائرہ کو طلاق دینے کی خبروں کی تردید کردی
سائرہ کی بہن پلوشہ یوسف کی جانب سے انسٹا گرام پر جاری کردہ تصویر میں سائرہ شہروز اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ چہروں پر مسکراہٹ سجائے نظر آرہی ہیں جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔