ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ کا راج برقرار

یہ فلم اب تک عالمی باکس آفس پر 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے

یہ فلم اب تک عالمی باکس آفس پر 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے (فوٹو : فائل)

KARACHI:
ہالی ووڈ باکس آفس پر ''اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر'' کا راج برقرار ہے جو اب تک عالمی باکس آفس پر 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔

ہالی ووڈ باکس آفس پر اسٹار وارز کا راج برقرار ہے کیوں کہ کوئی بھی بڑی فلم نمائش کے لیے پیش نہ ہونے کی وجہ سے اسٹار وارز کی یہ قسط باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے جس نے اب تک 81 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا ہے۔


یہ فلم اسٹار وارز سیکوئل کی آخری فلم ہے اور مجموعی طور پر یہ فلم ''اسٹار وارز'' کی نویں مرکزی فلم ہے جس میں ڈیزی ریڈلے سمیت دیگر اداکار ایکشن میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=8Qn_spdM5Zg

واضح رہے کہ فلم کو 16 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔
Load Next Story