الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق حکومتی معذرت مسترد کردی

آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی پابند ہے، الیکشن کمیشن

آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی پابند ہے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق حکومت کی معذرت مسترد کردی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق حسین جیلانی اور دیگر 3 ارکان کے دستخط کردہ تحریری حکم نامہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی پابند ہے لہٰذا حکومت مقررہ مدت میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق عبوری حکم نامے کے بعد آج کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری نے چھپائی سے معذرت کرلی تھی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے معاملے میں نہیں پڑے گی لہٰذا الیکشن کمیشن خود بیلٹ پیپرز چھپوائے۔

Recommended Stories

Load Next Story