این آئی سی ایل کیس میں سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت چاروں ملزمان بری
نیب ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ، تفصیلی فیصلہ
عدالت نے ملزمان کے جاری کیےگئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیئے۔ فوٹو:فائل
احتساب عدالت نے سابق چیئر مین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 4 ملزمان کو بری کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا ہے، عدالت نے 46 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں سابق چیئر مین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 4 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔
نیب نے ملزمان کے خلاف ریفرنس میں مؤقف پیش کیا تھا کہ ملزمان نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جس پر ان کے خلاف ایئرپورٹ کے قریب مہنگے داموں زمین خریدنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق چیئرمین ایاز نیازی کو 7 سال قید اور نااہلی کی سزا
عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں ریمارکس دیئے ہیں کہ نیب ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اور پراپرٹی ڈیلر کے ملوث ہونے کے دستاویزاتی ثبوت بھی پیش نہیں کیے، جب کہ نیب ریکارڈ میں کوئی ثبوت نہیں جس سے پلاٹ کی اصل قیمت کا تعین کرسکے۔
عدالت نے سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت چاروں ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دیئے۔