اداکار سمیع خان نے یاسر حسین اور اقرا عزیز کیلیے بھارتی رومانوی گانا تجویز کردیا
نوبیاہتا یاسر حسین اور اقرا عزیز اس وقت ہنی مون پر ہیں
نوبیاہتا یاسر حسین اور اقرا عزیز اس وقت ہنی مون پر ہیں (فوٹو : فائل)
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی تاحال خبروں کی زینت بن رہی ہے، ان کا ہر انداز مقبول، ہر تقریب کامیاب اور ہر لمحہ خوشیوں سے مزین ہے۔ جوڑا اس وقت ہنی مون پر ہے اور وہاں سے خوبصورت تصاویر مداحوں کے لیے شیئر بھی کر رہا ہے۔
دلہے میاں یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی دلہن اقرا عزیز کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، یاسر حسین نے اس تصویر کو 'ہاتھوں میں ہاتھ لیے' کے کیپشن کیساتھ شیئر کیا جس پر مداحوں نے جہاں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں اداکار سمیع خان نے تصویر کے کیپشن کے لیے ایک گانا تجویز کردیا۔
اداکار سمیع خان نے نیک تمناؤں کے اظہار کے بعد کمنٹ میں یاسر حسین کو متوجہ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس موقع پر فلم فنا کا گانا 'میرے ہاتھ میں، تیرا ہاتھ ہو۔ ساری جنتیں میرے پاس ہوں' تجویز کروں گاـ
اس پر یاسرحسین متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے اور لکھا کہ 'واہ سمیع واہ، یہ گانا مجھے کیوں نہیں یاد آیا۔ آئندہ تم سے فون پر مشورہ کرلیا کروں گا'۔ اس گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی صرف مداحوں میں ہی مقبول نہیں رہی بلکہ ساتھی اداکار بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے ہیں۔