شادیوں میں بدلہ لینے کی خاطر گھر تباہ کردیے جاتے ہیں مایا خان شو

پروگرام میں جیا علی، فیصل شیخ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر وجا ہت نے خاندانی اورشادی بیاہ کے حوالے سے مسائل پرگفتگوکی

یہ ضروری نہیں کہ ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو دی جا ئے، مایا خان

گزشتہ روز ایکسپریس نیوز اور انٹرٹینمنٹ کے مقبول پروگرام مایا خان شو میں خاندانی مسائل خاص طور سے شادی بیاہ کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی گئی۔

اس شو میں پیش کیے جانے والے پروگرام میںمختلف افراد نے اظہار خیال کیا، ما یا خان شو میں ''رشتے دار وفا دار'' کے مو ضوع پر پروگرام پیش کیا گیا ،،یہ پروگرام اس لحاظ سے بہت دلچسپ تھا کہ اس میں ایسے بہت سے واقعات کا بہت عمدگی سے پیش کیا گیا، جس میں رشتے داروںسے وابسطہ بہت سی کہا نیوں سامنے آئیں،جو ہمارے معاشرے میں آئے دن موضوع بحث رہی ہیں، پروگرام میں اداکارہ جیا علی اداکارفیصل شیخ اور ماہر نفسیات ڈاکٹر وجا ہت نے بھی شرکت کی،شو میں آئے ہو ئے مہمانوں نے رشتے داروں کے حوالے سے زند گی کے مختلف واقعات کو ناظرین سے شئیر کیا۔




خاص طور سے وٹہ سٹہ کی شادی کے نتائج کے موضوع پر بات کرتے ہو ئے مایا خان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو دی جا ئے ،اکثر ایسی شادیوں میں بدلہ لینے کی خاطر گھر تباہ کر دیے جاتے ہیں ،مایا خان شو میں دیکھا ئے جا نے والے لا ئیو ایکٹ کو نا ظرین کی جانب سے خوب سراہاجا رہا ہے ، اس پروگرام کے بعد مایا خان کو بہت سی ای میل اور فون موصول ہوئے جس میں حقائق کو منظر عام لانے کے حوالے سے بے حد سراہا گیا ناظرین کا کہنا ہے ایسے پروگراموں کی شدت سے ضرورت محسوس کی جاتی ہے جو معاشرے کے سدھار میں اہم کردار ادا کرسکے۔
Load Next Story