اپنی خوشی کیلیے دوسروں کے حقوق پامال نہیں کرنے چاہئیں فردوس جمال

اوپر والے کو عاجزی بڑی پسند ہے اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس پر کاربند رہوں

ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت غصے میں اور الگ تھلگ رہیں،سینئر اداکار۔ فوٹو: فائل

سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ خود بھی عاجزی پسند ہوں اور اسی طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں ، ہمیں اپنی خوشیوں کے لیے دوسرے کے حقوق اپنے پائوں تلے نہیں روندنے چاہئیں۔


فردوس جمال نے کہا کہ اوپر والے کو عاجزی بڑی پسند ہے اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ اس پر کاربند رہوں۔ ضروری نہیں کہ آپ ہر وقت غصے میں اور الگ تھلگ رہیں اس سے آپ وقتی طور پر لوگوں پر اپنی دھاک بٹھا سکتے ہیں لیکن آپ کے چلے جانے کے بعد کوئی بھی آپ کو اچھے لفظوں میں یاد نہیں کریگا۔ انھوں نے کہا کہ میں دوسروں کے حقوق کو اپنے پائوں تلے روند کر خوشیاں حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں۔
Load Next Story