چوری ہونے والی موٹر سائیکل 46 بعد اصل مالک کو مل گئی

1953میں تیار کی گئی ٹرمپف ٹائیگر 100موٹرسائیکل کو 1967میں اوماہا (Omaha)شہر سے چوری کیا گیا


Net News November 08, 2013
اسوقت اس کی قیمت 300 ڈالر تھی جو اب 9 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔فوٹو:اے پی

چوری کا مال واپس مل جائے اور وہ بھی چار دھائیوں بعد ایسا ہونا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا مگر امریکی شہر لاس اینجلس میں ایسا ہوچکا ہے۔

گزشتہ دنوں امریکی کسٹم حکام اور بارڈر کی دیکھ بھال پر مامور عملے نے ایک ایسی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالک کے سپرد کردی ہے جسے 46برس قبل چوری کیا گیاتھا۔امریکی میڈیا کے مطابق 1953میں تیار کی گئی ٹرمپف ٹائیگر 100موٹرسائیکل کو 1967میں اوماہا (Omaha)شہر سے چوری کیا گیا اور اسوقت اس کی قیمت 300 ڈالر تھی جو اب 9 ہزار ڈالر کے برابر ہے کیلفورنیاہائی وے پٹرول کے مطابق اس موٹر سائیکل کو اس کے اصل مالک کے سپرد کردیاگیا ہے اور اس کی عمر اس وقت 70سال ہے اور وہ ابھی تک اوماہا میں ہی رہائش پذیر ہے ۔

مقبول خبریں