لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق
مرنے والوں میں 26 سالہ آمنہ، 9 سالہ رمشہ اور 7 سالہ آکاش شامل ہیں، ریسکیو ذرائع
تینوں افراد نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا (فوٹو: فائل)
یوحنا آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیوذرائع کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ یوحنا آباد میں خالد نگر کی حدود میں پیش آیا، حادثے میں 26 سالہ آمنہ، 9 سالہ رمشہ اور 7 سالہ آکاش زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تینوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔