کراچی میں سردی برقرار بدھ کو پارہ 8 ڈگری ہونے کا امکان
منگل کو سائیبرین ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی
منگل کو سائیبرین ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی . (فوٹو:فائل)
سائبیرین ہواؤں کے سبب شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ بدھ کوپارہ مزید گرنے کا امکان ہے۔
اتوار کو ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے والی بارش اورہواؤں کے نئے سلسلے کی وجہ سے شہر میں سردی کی لہر برقرار ہے، منگل کو سائیبرین ہواؤں کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، جس کی وجہ سے رات اورصبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا کم سے کم پارہ 11 جب کہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 72 جب کہ شام کے وقت 51 فیصد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے جب کہ رات میں ٹھنڈ پڑنے کا امکان ہے، آج کم سے کم پارہ 8 سے 10 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔