’’بیگم سومرو‘‘ کو غیر اخلاقی مناظر کی وجہ سے رد نہیں کیا کرینہ کپور
ہر اس فلم میں کام کیلیے تیار ہوجاتی ہوں جس کا اسکرپٹ اچھالگے اورمجھے متاثر کرے،بالی ووڈ ادکارہ
امرتا پریتم کی زندگی پر بننے والی فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر ہی کام کا فیصلہ کروں گی، اداکارہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
کرینہ کپور نے کہا ہے کہ میں فلم ''بیگم سمرو''کو اس لیے نہیں ٹھکرایا کہ اس میں غیراخلاقی مناظر ہیں بلکہ اس فلم کو ٹھکرانے کی وجہ اس کا اسکرپٹ ہے جو اس کو اچھا نہیں لگا۔
کرینہ نے کہا کہ میں ہر اس فلم میں کام کے لیے تیار ہوجاتی ہوں جس کا اسکرپٹ دلچسپ لگے یا جس سے میں متاثر ہوجائوں چاہے اس فلم میں غیراخلاقی سین ہوں یا نہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
کرینہ کے مطابق انھیں معروف ادیبہ امرتا پریتم کی زندگی پر بننے والی فلم کا اسکرپٹ مل گیا ہے جس کو وہ پڑھ رہی ہیں۔ اور وہ تمام اسکرپٹ پڑھنے کے بعد ہی اس فلم میںکام کرنے کا فیصلہ کریںگی ۔