ٹیلی ویژن کے لوگوں نے فلم والوں کی سوچ تبدیل کر دی سعود

معیاری فلموں سے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں،کراچی اب انڈسٹری کا مضبوط مرکز ہوگا


Cultural Reporter November 09, 2013
آنے والا وقت فلم انڈسٹری کے لیے بہت بہترین ہوگا۔اداکار۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری سے شہرت حاصل کرنیوالے اداکار سعود نے کہا کہ ہم نے فلم انڈسٹری کی بحالی میں تاخیر کردی جو سوچ ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے ہمیں دی ہے۔

اگر ہمارے فلم کے لوگ اسی سوچ پر عمل کرلیتے تھے تو آج ہماری انڈسٹری کے عروج کا دور ہوتا، لیکن ابھی وقت گزرا نہیں ہے ہمیں اس تسلسل کو برقرا رکھنے کے لیے بھر پور جدوجہد کی ضرورت ہے جو ٹیلی ویژن کے نوجوان ڈائریکٹر نے اچھی اور معیاری فلمیں بنانے کے لیے شروع کی ہے، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا آنے والا وقت فلم انڈسٹری کے لیے بہت بہترین ہوگا۔



کیونکہ نئے سال کے موقع پر بہت سے افراد نے فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو لوگ فلموں کا آغاز کرچکے ہیں ،وہ یقینا اس بات سے پرامید ہیں کہ وہ جو کوششیں کررہے ہیں اس میں انھیں کامیابی ضرور ملے گی، انھوںنے کہا کہ وہ فلم بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں جس کی تیاریاں جاری ہیں جلد اس کا باقاعدہ اعلان کریں گے اچھی اور معیاری فلموں سے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں،کراچی اب فلم انڈسٹری کا مضبوط مرکز ہوگا جہاں فلم انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا ۔

مقبول خبریں