حکومت اوراپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پرمعاملات طے پا گئے
9 میں سے 3 آرڈیننس منظور تصور ہوں گے جب کہ 6 کو دوبارہ ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
دوبلز قائمہ کمیٹی کو بھجوا کرترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا: فوٹو: فائل
حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق 9 آرڈیننس کا فارمولا طے پا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصرکے چیمبرمیں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پرمعاملات طے پا گئے۔
ذرائع کے مطابق 9 میں سے 3 آرڈیننس منظورتصورہوں گے جب کہ 6 میں سے 4 دوبارہ ایوان سے اتفاق رائے سے منظورکرائے جائیں گے، 2 بل قائمہ کمیٹی میں بھجوا کرترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا۔