وزیر داخلہ بلوچستان کا مچھ جیل کا دورہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم

جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے صوبائی حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے صوبائی حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہیں، میر ضیاء اللہ لانگو (فوٹو: فائل)

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مچھ جیل کے دورہ میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔


وزیر داخلہ نے مچھ جیل کا دورہ کیا جہاں انہیں جیل سپرنٹینڈنٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے یہ بھی کہا کہ جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے صوبائی حکومت بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے لیکن قیدیوں کو سہولیات کے علاوہ انتظامی امور بہتر طریقے سے نمٹانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور مچھ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
Load Next Story