امریکی فوجی سخت جان ٹریننگ کے دوران ہلاک
فورٹ جیکسن ملٹری ٹریننگ سینٹر میں چار ماہ کے دوران اہلکار کی پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے
19 سالہ امریکی فوجی فورٹ جیکسن ملٹری ٹریننگ سینٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ فوٹو : فائل
امریکا میں فوجیوں کی بنیادی ٹریننگ کے دوران ایک اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا، چار ماہ میں پراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیرولینا میں واقع فوجی تربیت گاہ فورٹ جیکسن میں 19 سالہ اہلکار مردہ حالت میں پایا گیا۔
اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 4 مہینے میں فورٹ جیکسن میں اہلکار کی پُراسرار موت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
دوسری جانب فورٹ جیکسن کمانڈنگ جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ 19 سالہ اہلکار کی موت دوران ٹریننگ واقع ہوئی ہے جس پر اہل خانہ اور ساتھی اہلکاروں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
امریکی فوج کی جانب سے نوجوان اہلکار میک گران کی ملٹری ٹریننگ سینٹر میں ہلاکت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔