اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی
سوئی ناردرن کے لیے 0.48 ڈالر اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی
اوگرا نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، فوٹو:فائل
اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے جنوری کے مہینے کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی، اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق جنوری کے لیے سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.46 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.93 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے۔