لاہور گاڑی سے ٹکر مار کر 3 افراد کو زخمی کرنے والا پولیس انسپکٹر ضمانت پر رہا

پولیس نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 80 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

انسپکٹر زبیر اختر اور اس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز نشے میں دُھت ہو کر گاڑی سے ٹکر مار کر 2 افراد کو زخمی کرنے والے انسپکٹر زبیر اختر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔


گزشتہ روز لاہور میں نشے کی حالت میں اپنی گاڑی سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارنے اور انہیں زد و کوب کرنے کے الزام میں گرفتار انسپکٹر زبیر اختر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینےکی استدعا کی تاہم فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے 80 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گڑھی شاہو پل پر ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نشے میں دُھت انسپکٹر زبیر اختر اور اس کے ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے پر زبیر اختر کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنا پڑاتھا۔
Load Next Story